آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی جنرل کی ملاقات ، پاک فوج سے تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

چین کے وائس چیئر مین سینٹرل ملٹر ی کمیشن نے جی ایچ کیو کا دورہ ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات ، وفودکی سطح پر مذاکرات ہوئے ، چینی جنرل کا پاک فوج سے تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چین کے وائس چیئر مین سینٹرل ملٹر ی کمیشن نے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔آرمی چیف سے چینی جنرل کی ون آن ون ملاقات ہوئی اوروفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔ چینی ملٹری وفد کے ساتھ مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، دفاعی تعاون بڑھانے اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات پر چین کے شکر گزار ہیں ، چینی جنرل نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ۔ پاکستان اور پا ک فوج کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی چاہتے ہیں۔اس موقع پر دونوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اپنے شعبے میں خوب نام کما رہے ہیں