آل سپورٹس البرٹا فاونڈیشن کیرم ٹورنامنٹ

آساف (آل سپورٹس البرٹا فاونڈیشن) کے زیراہتمام20 دسمبر کو ایک کیرم ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کیلگری شہر کے چاروں کوارڈنٹ سے کیرم سے دلچسپی رکھنے والے کھلاڑیوں نے بڑے جوش وخروش سے حصہ لیا۔ کیلگری کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیرم کا مقابلہ تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ سب اپنے بچپن کے اس مقبول ترین کھیل کے اس مقابلے سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوے۔ کل 28 لوگ اس مقابلے میں شامل ہوے۔ محمد پاشا (جو کے آساف کے صدر بھی ہیں) اور راحیل کبیر کی ٹیم نے  فائنل میں حمزہ سلیم اور عمر حسن کی ٹیم کو ایک نہایت دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ ندیم عالم بہترین کھلاڑی قرار پائے  کیرم کے اس منفرد ٹورنامنٹ کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والوں اور تماشائیوں کےتواضع کے لیے مزیدار بریانی، مٹھائ اور چائے کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔ آخر میں آل سپورٹس البرٹا فاونڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر عبدلرحمان نے ٹورنامنٹ میں فاتح اور دوسرے نمبر پہ آنے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے. آل سپورٹس البرٹا فاونڈیشن شھر میں بچوں، نوجوانوں، مردوں اور خواتین کے لئے مختلف اسپورٹس کے پروگرام اور ٹورنامنٹ منعقد کرواتی رہتی ہے جس میں باسکٹ بال، کرکٹ، فٹبال، مارشل آرٹ، ٹیبل ٹینس، کیرم، شکار اور تیر اندازی، اسکیینگ اور دوسرے کھیل شامل ہیں۔  آل سپورٹس البرٹا فاونڈیشن کا مقصد  اور کوشش ہے کہ کمیونٹی کے ہر بچے کو اسکے پسند کے کھیل میں حصہ لینے کا موقع ملے اور وسائل کی کمی کی وجہ سے کوئی بھی  بچہ پیچھے نہ رہ جائے-  آل سپورٹس البرٹا فاونڈیشن کے پروگرام کے بارے مزید معلومات کے لئے ای میل پہ رابطہ کریں info@allsportsalberta.ca

مزید پڑھیں:  بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی