اسلامک ریلیف کینیڈا کا پروجیکٹ صحرا میں پانی کی تلاش کے لئے فنڈ ریزنگ کمپین

کیلگری (نیوز ڈیسک) کینیڈا کی معروف سماجی مذہبی و سیاسی شخصیت چوہدری رشید نے گزشتہ دنوں اسلامک ریلیف کینیڈا کا ایک پروجیکٹ صحرا و پسماندہ علاقوں میں صاف و شفاف پانی کی دستیابی کے لئے شروع کی جانے والی کمپین کے لئے ڈھائی ہزار ڈالرز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جس کے لئے انہیں 17نومبر تک کا وقت ملا لیکن الحمدوللہ انکا مضبوط نیٹ ورک اور لوگوں کے ساتھ شاندار تعلقات کی وجہ سے انہوں نے اپنا یہ ٹارگٹ نہ صرف مقررہ وقت سے بہت پہلے مکمل کیا بلکہ ڈھائی کی جگہ انہوں نے پانچ ہزار سے بھی زیادہ کے عطیات جمع کئے اور الحمدوللہ اب بھی ان کے دوست احباب انکے اس نیک کام میں بھرپور تعاون کے لئے تیار ہیں۔ لیکن چونکہ عطیات ٹارگٹ سے بھی زیادہ جمع ہوگئے ہیں تو اس صورت میں انہوں نے اپنے دوست و احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ آپ لوگ خدا کے دئیے ہوئے مال میں سے کیلگری کے علاقے بیڈنگٹن میں مسلم کونسل آف کیلگری کی جانب سے خریدی جانے والی مسجد مریم میں بھرپور مالی تعاون کریں۔ کیونکہ اس کی خریداری میں ایم سی سی نے مسلمانوں سے قرض حسنہ لیا ہے جس کی ادائیگی عنقریب ہوگی۔ ایم سی سی لوگوں کے ساتھ کئے ہوئے وعدوں کو ہرممکن پورا کرنا چاہتی ہے اور یہ سب کچھ آپ لوگوں کے تعاون ہی سے ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامک ریلیف کینیڈا کے پروجیکٹ صحرا و دیگر پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کی تلاش اور اسکی دستیابی کو ممکن بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو مزید کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے یہ اپنے خرچے پر دنیا کے دیگر ممالک کے صحرا پسماندہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔ انہوں نے آخر میں اپنے ان تمام دوستوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ’’پانی کی تلاش‘‘ پروجیکٹ میں انکے ساتھ مالی تعاون کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کینیڈین کلچرل ایسوسی ایشن کی افطار پارٹی ، تمام ایگزیکٹوز کی شرکت