ایم سی سی کے چیئرمین محمد حاجر، سٹی آف کیلگری کے ذمہ داران اور AHIC ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت
کیلگری (نیوز ڈیسک) 4نومبر بروز اتوار الہدایہ اسلامک سینٹر نارتھ ایسٹ کے سالانہ ورکر اجلاس کا انعقاد جینسس سنٹر میں منعقد کیا گیا جس میں MCC کے چیئرمین محمد حاجر، سٹی آف کیلگری کے آفیشلز کے علاوہ AHIC کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں AHIC کی جانب سے سوانہ بازار میں عنقریب تعمیر ہونے والے مصلیٰ کی تعمیر اور اس دوکان سے متصل دوکان کو کرایہ پر لینے کے لئے عوامی منظوری لی گئی تاکہ اس جگہ پر جلد از جلد پانچوں وقت کی نمازوں کے علاوہ قرآنی تعلیم و دیگر مصروفیات کو شروع کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ مستقبل قریب میں مسلم کونسل آف کیلگری اور مسلم ایسوسی ایشن آف کیلگری کی جانب سے نارتھ ایسٹ میں میتی ٹریل اور 64 ایونیو کے سنگھ پر مسلمانوں کی سہولت کے لئے عظیم الشان پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے منظوری لی گئی۔ عنقریب اس پروجیکٹ کی تمام تفصیلات قارئین کی دلچسپی کیلئے پیش کی جائیں گی۔