امام احمد رضا بریلوی کے پڑپوتے اورجانشین مفتی اعظم ہند تاج الشریعہ مولانامفتی محمد اختر رضا خان بریلوی انتقال کر گئے مرحوم کی عمر 75سال تھی

نئی دہلی(تازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) امام احمد رضا بریلوی کے پڑپوتے اورجانشین مفتی اعظم ہند تاج الشریعہ مولانامفتی محمد اختر رضا خان بریلوی انتقال کر گئے مرحوم کی عمر 75سال تھی ، انتقال کے بعد عالم اسلام ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مولانا اختر رضا بریلوی طویل عرصے سے علیل تھے، مولانا محمد اختر رضا خان کے والد محمد ابراہیم خان،، امام احمد رضا خان کے صا حبز ادے محمد حامد رضا خان کے فرزند ارجمند تھے۔

مزید پڑھیں:  فیضان مدینہ کیلگری کے زیر انتظام میلاد النبیؐ کا بھرپور عقیدت و احترام سے اہتمام کیا گیا