امام بارگاہ باب الحوائج اور رائیٹ ٹو لیو فاؤنڈیشن کا زینب کی یاد میں مشترکہ پروگرام

منسٹر عرفان صابر ، سائنسدان نوید امام سید ، ایم ایل اے پراب گل و دیگر مقررین کا خطاب

کیلگری (نیوز ڈیسک) 14جنوری بروز اتوار امام بارگاہ باب الحوائج اور فلاحی تنظیم رائیٹ ٹولیو فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر مقامی کمیونٹی ہال میں پاکستان کی معصوم بیٹی زینب کی یاد میں پروگرام منعقد کیا جس میں علاقے کے ایم ایل اے و منسٹر عرفان صابر ایم ایل اے پراب گل ، سائنسدان نوید امام سید ، برہان خان و دیگر سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے پاکستانی حکومت سے واقع کے ذمہ دار شخص کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا اور ڈیمانڈ کی کہ پاکستانی آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ا?ئندہ اس قسم کا کوئی شرمناک واقع رونما نہ ہو۔ ننھی زینب کی یاد میں مقررین نے شمعیں روشن کیں اور دعا کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان کا ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کا جواب