امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ

Crime scene

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک درجن افراد نشانہ بن گئے ہیں۔پولیس کے مطابق بارہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق انہیں رات دو بجے لیوش لاونج میں ایک گڑ بڑ کا اندازہ ہوا جس پر انہوں نے بیک اپ کے لیے وہاں پولیس فورس کو بھیج دیا جس پر معلوم ہوا کہ عمارت کے اندر ایک متحرک حملہ آور موجود ہے۔ سکیورٹی اہلکارو ں نے بروقت کارروائی کرکے شدید زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جب کہ کچھ لوگ پرائیویٹ گاڑیوں کی مدد سے ہسپتال پہنچے۔
پولیس کی جانب سے حملہ آور کی گرفتاری ہلاکت یا فرار سے متعلق ابھی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ جب کہ فائرنگ کانشانہ بننے والوں کی شناخت بھی جاری نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدر نے گوگل کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا اشارہ دے دیا