اپوزیشن نے اے پی سی کا ایجنڈا جاری کردیا

دنیانیوز کے مطابق اپوزیشن نے آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے ۔ اے پی سی آج گیارہ بجے ہوگی ۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اے پی سی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگی ۔ مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی قیادت کریں گے ۔اے پی سی میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق حکمت عملی طے کی جائیگی اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا بھی جائزہ لیا جائیگا ۔

آل پارٹیز کانفرنس میں موجودہ صورتحال اور آئندہ کے حوالے سے مشاور ت اور لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے ۔ شہباز شریف کی کمر میں شدید درد ہے جس پر ڈاکٹرز نے ان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ میں نئے وزیراعظم کے لیے امیدواروں کی دوڑ شروع