ایم کیو ایم کیلگری و ایڈمنٹن کی البرٹا سلون لیک پر مشترکہ سالانہ بی بی کیو پارٹی

ایم کیو ایم کینیڈا سنٹرل کمیٹی کے ذمہ داراور کیلگری و  ایڈمنٹن کے ذمہ داران کے علاوہ کارکنان و ہمدردوں کی فیملیز کے ہمراہ بڑی تعداد مین شرکت۔
کیلگری و ایڈمنٹن (نیوز ڈیسک)
ایم کیو ایم کیلگری و ایڈمنٹن  کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ بی بی کیو پکنک کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران ، کارکنان، خواتین و بچوں کی بڑی تعداد البرٹا کی سلون لیک پر جمع ہوئی جہاں شرکا کا جوش و خروش قابل دید تھا پکنک کے اس موقع پر بی بی کیو اور مختلف نوعیت کے کھانوں کا بہترین  انتظام کیا گیا تھا جسے تمام شرکا نے بہت پسند کیا۔ تمام دوست انتہائی خوشگوار ماحول میں دوستانہ کرکٹ، بیڈمنٹن اور دیگر کھیلوں کے میچز بھی کھیلتے رہے۔ اس موقع پرایم کیو ایم کیلگری و ایڈمنٹن  کے ذمہ داران نے بات چیت کرتے ہوئے تمام ساتھیوں کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا اورپاکستان میں مظلوم قوموں خاص کر مہاجروں پر ہونے والے ظلم و ستم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نجات صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی قیادت میں ہی حاصل کی جا سکتی ہے اس دوران مختلف تنظیمی ترانوں پر شرکا جھومتے رہے اور نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ آخر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی درازی عمر اور صحت یابی کے ساتھ ساتھ تمام شہدا کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  22مئی بروز منگل پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کیلگری کے ذمہ داران کا ایک اجلاس PCAہال میں منعقد ہوا اس موقع پر ذمہ داران سالانہ نیوز لیٹر کو ممبران تک بذریعہ میل بھیجنے کیلئے مصروف عمل ہیں اس موقع کی چند تصاویر