جج ویڈیو اسکینڈل: نوازشریف کی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے جج ویڈیو اسکینڈل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواست میں جج ارشد ملک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ ہمیں نوٹس کیے بغیر اور سنے بغیر فیصلہ دیا گیا، ہمارا مؤقف لیے بغیر عدالت نے معاملے کے پیرا میٹرز طے کردیے، ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر ہمارا مؤقف بھی سنا جائے۔

نوازشریف کی نظر ثانی درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں جوفیصلہ دیا اس سے ہمارا حق متاثر ہوا، مؤقف سن کرسپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور ور ہمارے خلاف آبزرویشنز پر بھی نظرثانی کی جائے ۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم کینیڈا 30 دسمبر بروز ہفتہ پارلیمنٹ ہاؤس اوٹاوہ کے سامنے مظاہرہ کریگی

Leave a Reply