خدائی خدمت گار تنظیم کا قیام عمل میں آگیا

عمیر خان کینیڈا کے کوراڈنیٹر اور اکبر شاہ (مونٹریال) کو کینیڈا کا ڈپٹی کوراڈینٹیر مقرر کردیا گیا

(کیلگری) 15 جولائی ، بروز بدھ۔ پاکستان کے صوبہ کے پی کے کے شہر پشاور باچہ خاں مرکز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں باچہ خان پر جاں نچھاور کرنے والوں پر مشتمل باچہ خاں ٹرسٹ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کے غرض سے خدائی خدمت گار تنظیم کا اعلان کیا گیا، ڈاکٹر شمس الحسن کو اس تنظیم کا سالار اعظم مقرر کردیا گیا جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کے ذمہ داران کے بھی سرکلر جاری کردیئے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق کیلگری کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عمیر خان کو کینیڈا کا کوارڈینٹر مقرر کیا گیا ہے اور ان کی معاونت کے لیے مونٹریال شہر میں مقیم اکبر شاہ کو ڈپٹی کوارڈینٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر عمیر خان نے نمائندہ پاکستان پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باچہ خان کا نظریہ انسانیت کی خدمت کے اردگرد گھومتا ہے۔ باچہ خان کے زمانے میں خدائی خدمت گار انسانیت کی خدمات پر معمور رہی لیکن اب اس تنظیم کو ایک نئی روح کے ساتھ ہم لوگ انشااللہ دنیا بھر میں لے کر آ رہے ہیں ہمارا مقصد دنیا بھر کے مظلوم و ستائے ہوئے لوگوں کو سہارا دینا ہے کینیڈا میں اس تنظیم کا چیپٹر کھولنے کا مقصد خدائی خدمت گار کے ایجنڈے پر کام کرناہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم لوگوں کو انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم میسر آ گیا ہے۔ انشااللہ ہم لوگ دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار مزید بہتر انداز میں ادا کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم کینیڈا کیلگری چیپٹر کے جوائنٹ انچارج شجاع خان کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت