دعوت اسلامی کا عظیم الشان سالانہ جشن عید میلاد النبیﷺ

دعوت اسلامی کی جانب سے عظیم الشان سالانہ جشن عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد،مبلغ دعوت اسلامی کی UKسے خصوصی شرکت بچوں اور بڑوں نے اپنے آقا ﷺ کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا

کیلگری (نیوز ڈیسک) 10دسمبر بروز اتوار دعوت اسلامی کیلگری کی جانب سے مقامی کمیونٹی ہال میں جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا جس میں دعوت اسلامی کے مبلاغ UK سے خصوصی شرکت کے لئے تشریف لائے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد منتظمین نے آنے والے تمام عشاق رسولﷺ خصوصاً یو کے لندن سے آنے والے مبلغ دعوت اسلامی کو خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیا کہ یہ لندن سے اپنے علم کی روشنی کینیڈا کے شہر کیلگری میں مقیم عشاق رسول ﷺ میں تقسیم کی غرض سے آئے۔ مقامی نعت خواں حضرات نے اپنے پیارے آقاﷺ کی شان اقدس میں نعتوں کے نظرآنے اپنے خوبصورت اندازوں اور آوازوں میں بکھیرے۔ مقررین نے وجہ کائناتﷺ کی حیات طیبہ ، علم ، کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے درس دیا کہ اگر ہم آخرت میں اپنی بھلائی چاہتے ہیں تو ان کے دامن سے وابستہ ہوجائیں اپنے تمام تر معاملات اللہ اور اس کے رسول? کی بارگاہ میں چھوڑتے ہوئے دو جہاں کے آقا ﷺ کی زندگی پر عمل کریں تو اس جہاں میں اور آخرت میں بھی بھلائی ہی بھلائی ہے۔ اس موقع پر بچوں نے بھی گروپ کی شکل میں محمدﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے جن پر لوگوں نے ان کی دل کھول کر تعریف کی ہال میں موجود لوگوں نے روایتی انداز میں آپﷺ سے عقیدت و احترام کے اظہار کے لئے جلوس نکالا۔ پروگرام کے اختتام پر رقت آمیز دعا اور آپﷺ کی شان اقدس میں سلام کے نظرانے پیش کئے اور آنے والے تمام معززین شہر کی تواضع کیلگری حلال فوڈ کے تیار کردہ لذیز کھانوں سے کی گئی۔

مزید پڑھیں:  تحریک عدم اعتماد: مبینہ دھاندلی کی ویڈیو پر بیرسٹر سیف کی وضاحت