رشید چوہدری اور مسز حامد چوہدری کا PCA کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد کا پیغام

کیلگری (نیوز ڈیسک) پاکستانی کمیونٹی کے رہنما رشید چوہدری اور معروف عالمہ مسز حامد چوہدری نے پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والے ایگزیکٹوز کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے اور تقریب حلف برداری والے روز انہیں ایک بار پھر مبارک دیتے ہوئے ان لوگوں کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت ان لوگوں کو ملک پاکستان ،پاکستانی کمیونٹی اور مسلمانوں کی عزت و ناموس کے لئے کام کرنے والا بنائے اور انہیں توفیق دے کہ یہ لوگ کمیونٹی کی خدمت کے جس جذبے کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔ اللہ انہیں استقامت دے اور ان کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے (آمین)

مزید پڑھیں:  امریکہ کا بھارت کے ساتھ تجارت معاہدے ختم کرنے کا اعلان