رشید چوہدری کا ڈاکٹر قدوس کے انتقال پر اظہار افسوس

کیلگری (نیوز ڈیسک) کیلگری شہر کی معروف سماجی ، سیاسی و مذہبی شخصیت چوہدری محمد رشید نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی و بزرگ شخصیت ڈاکٹر قدوس قریشی کے انتقال پر اپنے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بذریعہ فون نمائندہ پاکستان پوسٹ غلام مصطفی کو بتایا کہ قدوس قریشی ایک انتہائی ایماندار ، ملنسار ، خوش اخلاق محنتی اور مذہبی شخصیت تھے کمیونٹی و دینی کاموں میں ان کی رہنمائی نے ہمیشہ ہی ہمارے کاموں کو سہل بنایا اور انکے لگائے ہوئے بے شمار پودوں سے امت مسلمہ مستفید ہورہی ہے۔شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے میں اس عظیم ہستی کے جنازے میں شرکت کرنے سے قاصر رہا یہ میری بدقسمتی رہی کہ میں اپنے بزرگ کا آخری دیدار نہ کرسکا لیکن پاکستان پوسٹ کی لائیو کوریج سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رہا اور انکے چاہنے والوں سے جس طرح نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ جو اللہ رب العزت کے کاموں میں لگ جاتا ہے اسے اللہ کریم اس دنیا فانی میں بھی اور آخرت میں بھی سرخرو کردیتے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔ آمین

مزید پڑھیں:  پاکستان کے علاقے گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی گارڈ شہید