ریڈیو ایف ایم کے ہوسٹ سجاد مرزا کا سسٹیزن اور امیگریشن منسٹر احمد حسین کے ساتھ انٹرویو

کیلگری (نیوز ڈیسک) ریڈیو ریڈ ایف ایم کے پروگرام ہمارا پاکستان کے نامور ہوسٹ سجاد مرزا نے گزشتہ روز کینیڈین سٹیزن شپ اور امیگریشن منسٹر احمد حسین کے ساتھ ریڈ ایف ایم بلڈنگ واقع ویسٹ ونڈز ڈرائیو میں لائیو انٹرویو کیا۔ اس انٹرویو میں انہوں نے محترم منسٹر سے پاکستان میں وزٹ، امیگریشن اور اسٹوڈنٹ ویزہ پالیسی پر تفصیلی بات چیت کی۔ قدیر نے سجاد مرزا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔ عام طور پر پاکستانیوں کے ذہن میں کینیڈین ایمبیسی اسلام آباد میں ویزہ پراسس اور اس میں پیش آنے والی پیچیدگیوں و دیگر خدشات اور اس کے تدارک پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر نے سامعین ہمارا پاکستان کو یقین دلایا کہ دنیا بھر میں ہماری ایمبیسیز میں بلاتفریق خدمات پیش کی جاتی ہیں اور اسکی شفافیت یقیناً ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ریڈیو ہمارا پاکستان کے پاکستانی نژاد میزبان سجاد مرزا اور محترم وزیر کے درمیان ہونے والی بات چیت کو ریڈ ایف ایم کی ویب سائیٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ www.redfm.ca.

مزید پڑھیں:  سید حسنین کیلگری وائیلڈ روز انٹرنیشنل کلب کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب