سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ، دبئی کے امریکن اسپتال منتقل

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مقیم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی گزشتہ رات طبیعت بگڑی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر کو امریکن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق صدر کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نامعلوم بیماری کی وجہ سے بہت تیزی سے کمزور ہورہے ہیں، اسی وجہ سے وہ غداری کے مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے ابھی پاکستان نہیں آسکتے۔

مزید پڑھیں:  معروف ریالٹر جودت شیخ کا دوست احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

Leave a Reply