طلحہ امتیاز نے کینیڈین و پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا، شاباش طلحہ DMA مارشل آرٹ کے پانچ شاگردوں فردوس احمد، طلحہ امتیاز ، کرن ویر، راحیل صفی اور جسدیپ سنگھ کی آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت طلحہ نے شاندار پرفارمنس دکھا کر دو انعامات اپنے نام کرلئے

کیلگری (نیوز ڈیسک) اکتوبر 2019 میں آسٹریا میں ورلڈ کک باکسنگ اور کراٹے یونین کے زیر اہتمام ورلڈ چیمپئن شپ آسٹریا 2019 کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر سے کراٹے اور باکسنگ کے ماہر بچوں نے شرکت کی۔ کیلگری شہر سے DMA مارشل آرٹ کے پانچ انتہائی ماہر بچوں بشمول فردوس احمد، طلحہ امتیاز ، کرن ویر مان، راحیل صفی اور جسدیپ سنگھ نے شرکت کی۔ طلحہ امتیاز کیلگری شہر کے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ امتیاز احمد کے ہونہار صاحبزادے ہیں انکی عمر ابھی صرف 12سال ہے۔ انہوں نے کم عمری میں آسٹریا میں ہونے والے یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ مقابلوں میں اپنی بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن کیلئے دو انعامات حاصل کرکے کینیڈا پاکستان اور پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا۔ DMA کے طالبعلم اور امتیاز کے ہونہار بیٹے کی شاندار کامیابی پر ڈھیروں لوگوں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں اور انکی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہیں۔ ادارہ پاکستان پوسٹ بھی طلحہ کی اس شاندار کامیابی پر DMA کے اساتذہ ، طلحہ اور اس کے والد امتیاز و فیملی کو دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور طلحہ کی زندگی کے تمام لمحات کو خوشیوں سے ہرا بھرا دیکھنے کے لئے اپنے رب کے حضور دعاگو ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی