عالم دین عمران سیالوی کا فیضان مدینہ میں واقعہ شہداء کربلا پر تفصیلی بیان

برادر علی مرحوم اور شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے تقریب کا انعقاد

کیلگری (نیوز ڈیسک) 4اکتوبر بروز جمعرات میاں نثار کے صاحبزادے عالم دین
عمران سیالوی نے فیضان مدینہ کیلگری کے ہفتہ روزہ اجتماع میں واقعہ کربلا
پر تفصیل سے روشنی ڈالی جسے لوگوں نے انتہائی انہماک کے ساتھ سنا اور اس
سے ملنے والے سبق پر کار بند رہتے ہوئے زندگی کی دوڑ میں شامل رہنے کا
اظہار کیا۔ دعوت اسلامی کے ہفتہ روزہ اجتماع کی ترتیب کے مطابق نعتیہ
کلام، درود پاک کا ورد، رقت آمیز دعا اور صلوۃ و سلام کے بعد پروگرام کا
اختتام ہوا۔ دعائے خصوصی میں برادر علی کے وہ پیارے جو اب اس دنیا میں
نہیں رہے ان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ پروگرام کے اختتام
میں برادر علی کی جانب سے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ساؤتھ ایشین کینیڈین ایسوسی ایشن کی جانب سے ’’ملٹی کلچرل 2018نیا سال‘‘ کے موقع پر پروگرام کا انعقاد