گلوبل پیس چین اور یونائیٹد نیشن نے عمیر خان کو کینیڈا میں امن کا سفیر تعینات کردیا

کیلگری کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد عمیر خان نے دنیا بھر میں پاکستانی قوم اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

کیلگری (نیوز ڈسک)گلوبل پیس چین اور یونائیٹد نیشن نے پاکستانی نژاد عمیر خان کو کینیڈا میں امن کا سفیر تعینات کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت اور خدائی خدمتگار کینیڈا کے زمہ دار عمیر خان کی انسانیت سے محبت اور دنیا بھر میں انسانیت کے لئے پیش کی جانے والی خدمات کے صلے میں دنیا میں امن اور انسانی حقوق کے لئے سرگرم عالمی تنظیمیں یو این او اور گلوبل پیس چین نے انہیں کینیڈا میں امن کے سفیر کی زمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ گزشتہ روز عمیر خان کو گلوبل پیس چین اور یونائیٹد نیشن کی جانب سے موصول ہونے والی ایل میلز اور فون کالز پر مطلع کیا گیا کہ انہیں دنیا کے ان بڑے ادروں کی جانب سے کینیڈا میں سال برائے ٢٠٢٠ تا ٢٠٢٢ کے لئے امن کا سفیر مقرر کیا جارہا ہے جسکے جواب میں عمیر خان نے کینیڈا کے لئے انکے نام کو منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انکی زندگی کا مقصد انسانیت سے محبت اور جہاں تک ممکن ہو اس خوشبو کو امن کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ انکی خواہش ہے انکی زندگی کے اہم مقاصد میں سے ایک اہم مقصد ہر قسم کے مذہب، رنگ، نسل اور جغرافیائی حدوں سے بالا تر ہوکر انسانیت کو ہی فوقیت اور ترجیح دینا ہے۔عمیر خان کو گلوبل پیس چین اور یونائیٹد نیشن کی جانب سے امن کا سفیر جیسی اہم زمہ داری ملنے کے بعد پاکستان ، کینیڈا ور دنیا بھر میں ان سے پیار کرنے والوں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں اور انکی زنگی میں مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ہیں۔ادارہ پاکستان پوسٹ اور ویژن لائیو اسٹوڈیو بھی انہیں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اینکرز پر پابندی: تحریک انصاف کے اپنے رہنما پیمرا پر برس پڑے