قرآن کی حفاظت کا ذمہ اللہ تبارک تعالیٰ نے خود لیا وہ جس چاہے اپنے کام کیلئے استعمال کرلیتا ہے: مسز حامد چوہدری

قرآن کو جلانے والے پر لپک کر حملہ کرنے والا بیٹا الیاس مسلم قوم کا ہیرو ہے، اسے میرا سلام

کیلگری (نیوز ڈیسک) پچھلے ہفتے ناروے کے شہر کرسچین سینڈ میں مذ ہب اسلام سے اظہار نفرت ریلی جو کہ مقامی کفار کی جانب سے نکالی گئی۔ اس موقع پر مسلم اور کفار آمنے سامنے تھے۔ کفار کی جانب سے مسلسل دین اسلام پر جملے
کسے جاتے رہے اسی اثناں ایک شخص سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں نعوذبااللہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے جلانے کی کوشش کرتا ہے اسے دیکھ کر مجمع میں موجود دین اسلام کا ایک سپاہی الیاس شیر کی طرح اس گستاخ شخص پر لپک کر اسے زور دار دھکا دیتے ہوئے قرآن پاک کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتا ہے اسی اثناں میں موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے چاروں طرف سے اس مرد مجاہد کو گھیرے میں لے کر گرفتار کرلیا جس کی وجہ سے موقع
پر موجود دونوں گروپس کے لوگ مشتعل ہوگئے لیکن پولیس اہلکاروں نے حالات کو کنٹرول کیا۔ دین اسلام کے اس سپاہی کی ہمت و بہادری پر مسز حامد چوہدری نے خراج تحسین پیش کیا ہے اور الیاس کی عزت و آبرو ، جان و مال کی حفاظت کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے امت مسلمہ کو پیغام دیا ہے کہ قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ رب العزت نے خود لی ہے اور وہ جسے چاہے اپنے کاموں کے لئے استعمال کرلیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارا نام بھی ان خوش نصیبوں میں لکھ لے جنہیں یہ اپنے اور اپنے محبوب ﷺ کے کاموں کے لئے چنتا ہے۔ (آمین)

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم پاکستان کا چیف الیکشن کمشنر سےاستعفے کا مطالبہ

Leave a Reply