مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، ترکی بھی میدان میں آگیا

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکی نے مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ خطے میں تناو¿ کم کرنے کیلئے سلامتی کونسل کا اجلاس خوش آئندہے،اقوام متحدہ مسئلے کے حل کیلئے مزید کوششیں کرے۔

ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا امید ہے کہ معاملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل ہوگا،فریقین یکطرفہ اقدامات اور کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی حکومت کے پہلے مالی سال اقتصادی طورپرکوئی بہتری نہ ہوسکی لیکن متعدد نئے ریکارڈ ضرور بن گئے