مسز حامد چوہدری کا سیرت النبیﷺ محفل سے بیان پاکستان اور کشمیر کے لیے خصوصی دعا

پاکستانی نژاد ثاقب قریشی کے کالج کیو سی ٹی میں منعقد ہونے والی محفل میں بڑی تعداد میں عشاق رسولﷺ اور محب وطن پاکستانیوں کی شرکت

کیلگری (نیوز ڈیسک) 19 جنوری بروز اتوار معروف عالمہ مسز حامد چوہدری نے نارتھ ویسٹ میں واقع کالج کیو سی ٹی میں محفل سیرت النبی ﷺ اور پاکستان و کشمیر کی بقا، سلامتی، خوشحالی و امن کے لیے خصوصی دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں نے خاصی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کالم پاک سے ہوا۔
مقررین نے موقع کی مناسبت سے بات چیت کی جبکہ پروگرام کی خاص مقرر عالمہ مسز حامد چوہدری نے حضور سرور کائنات ﷺ کی حیات طیبہ سیرت، اخلاقیات، حلیہ، صبر اور معجزات پر انتہائی خوبصورت الفاظوں میں روشنی ڈالی اور شرکاء کے دل جیت لیے۔
برادر امتیاز اور برادر فاروق نے مظلوم کشمیریوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی جبکہ اختتام پر مسز حامد چوہدری نے تمام شہداء پاکستان کے ایصال ثوات کے لئے لئے فاتحہ خوانی کی اور ملک پاکستان و کشمیر کی خوشحالی، امن، سکون و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ دنیا میں امن مسلمانوں کے مسائل کے خاتمہ اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ مہمانوں کی تواضع کے لئے انواع اقسام کے پاکستانی کھانے بھی پیش کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  ڈیلی میل کیخلاف قانونی کارروائی، شہبازشریف نے اہم قدم اٹھا لیا