ناروے میں قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت آزادی اظہار رائے کا بے ہودہ استعمال ہے، نجیب بٹ UNOنوٹس لے ناروے ، ہالینڈ اور ڈنمارک توہین رسالت و توہین خدا وند کے گڑھ بن چکے ہیں، چوہدری اصغر علی

کیلگری (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کینیڈا کے مرکزی صدر نجیب آصف بٹ اور چوہدری اصغر علی نے ناروے میں اسلامی فوبیا کے مریض معلون آر نے تھومیر کے قرآن پاک جلانے کی بزدلانہ حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے
ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے عالمی طاقتوں کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ الیکشن بے ہودہ سرگرمیاں مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بن رہی ہیں۔ پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی
اجازت دینا لوکل انتظامیہ کی بدمعاشی اور تماش بینی کا کھلا ثبوت ہے۔ تاہم عرب باشندے عمر الیاس کے دلیرانہ اقدام نے معلون آر نے تھومیر کے اس غیر اخلاقی و غ یر قانونی اقدام کو خاک میں ملادیا۔ آخر میں نجیب بٹ نے UNO سے مطالبہ کیا کہ وہ مستقبل میں ایسے اقدامات کی روک تھام کے لئے سخت ترین اقدامات کرے کیونکہ مسلمان آزادی اظہار رائے کے نام پر ایسے بے ہودہ واقعات کو نہ برداشت کرسکتے ہیں اور نہ ہی نظرانداز اور وہ قرآن پاک کی حفاظت کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مرزا جاوید اقبال اب ہم میں نہیں رہے

Leave a Reply