نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کو کنٹرول کرنے کے لیے کینیڈا میں ڈیجٹل چارٹر نافذ کرنے کا فیصلہ

(ہاکستان پوسٹ) کینیڈین پریس کے مطابق کینیڈا میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک نئی سروس ڈیجٹل چارٹر کو ملک میں متعارف کروایا جائے تاکہ ملک میں کسی بھی طرح کی نفرت انگزیز تقاریر اور مواد، غلط معلومات اور کینیڈا میں آن لائن انتخابی معاملات میں منفی ذھن اور سوچ کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ممکن ہوجائے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹراوڈو نے اس بات کا اعلان آج پیرس کی ایک کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ وہ اس بین الاقوامی سربراہی کانفرنس مں شریک تھے۔

اگرچہ اس بات کا انکشاف انھوں نے بڑے مختصر الفاظ میں کیا اور یہ بھی کہا کہ اس بات کے متعلق تفصیلات جلد آنے والے ہفتوں میں جاری کردی جائیں گیں۔ وزیر اعظم جسٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ ان کا تجویز کردہ یہ پروگرام شہریوں کے اندر اعتماد کی فضا بحال کرے گا اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے ملک اور لوگوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کا احتساب کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔.

انہوں نے کانفرنس کے پہلے روز میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جسن آرڈرن اور فرانسیسی صدر ایمنویل میکرون سے بھی ملاقات کی۔ جبکہ جمعرات کے روز ویکی پیڈیا کے بانی جمی ویلز سے ان کی ملاقات طے ہے

مزید پڑھیں:  امام بارگاہ باب الحوائج کی جانب سے چوتھا عاشورہ کا جلوس ، سینکڑوں کی شرکت