نومولود بچے کی خوشی میں برادر ابو طارق فیملی کی جانب سے محفل میلاد ﷺ کا انعقاد

کیلگری (نیوز ڈیسک) یکم دسمبر 2019 لبنانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے برادر ابو طارق و فیملی کی جانب سے نومولود بیٹے کی خوشی میں کیلگری کے ایک مقامی کمیونٹی سینٹر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیاگیا جس میں ابو طارق کی فیملی ، رشتہ داروں اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شاد بینڈ کی جانب سے روایتی انداز میں ڈھول و دف کی تھاپ پر نعتیہ کلام پیش کئے گئے ۔مولانا ناصر نے خطاب کیا اور نومولود بچے کی لمبی زندگی ، اچھی صحت اور فرمانبرداری کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی۔

مزید پڑھیں:  اے پی سی نے انکوائری کمیشن کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا