نیب نے آصف زرداری کو16 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا

نیب نے آصف زرداری کو16 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا

(پاکستان اسلام آباد۔ آن لائن رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 16 مئی کو طلب کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو ہریش اینڈ کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی پارک لین کمپنی کی فرنٹ کمپنی ہے، ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے واٹر سپلائی کا ٹھیکہ لیا۔

نیب ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ میں واٹر سپلائی منصوبے پر کام نہیں کیا گیا، ہریش اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ سے نو ڈیرو ہاؤس پر اخراجات کیے جاتے رہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو گزشتہ ہفتے بھی ہریش اینڈ کمپنی کیس میں طلب کیا گیا تھا، سابق صدر نے احتساب عدالت میں پیشی اور دیگر مصروفیات کی بناء پر 15 دن کا وقت مانگا تھا۔

آصف زرداری کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے لی گئی ضمانت 15 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

دوسری جانب نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر جواب بھی تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے تمام کیسز اور انکوائریز کی فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  شمارہ نمبر 1727 ۔ 04 جولائی 2019