وزیراعظم عمران خان نے عائلی زندگی بارے پروپیگنڈاکرنے پر نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

وزیراعظم عمران خان نے عائلی زندگی بارے پروپیگنڈا کرنے پر اینکر پرسن نجم سیٹھی کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے پر اینکر پرسن نجم سیٹھی کو عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان سے ان کے وکیل بابراعوان نے ملاقات کی جس میں نجم سیٹھی کے بیان پر مشاورت کی گئی ،وزیراعظم نے نجم سیٹھی کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم کی ہدایت پر بابراعوان نے ہتک عزت کا دعویٰ تیار کرلیااور عدالت کے رو برو جمع کرا دیا،دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی ،وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک دعویٰ کیا گیا،وکیل بابراعوان نے کہا کہ قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی کوششوں کا راستہ روکنا ہوگا،امید ہے موصوف اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  نارتھ ایسٹ کیلگری میں فائرنگ سے دو افراد زخمی