وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی عالم اسلام کو رمضان کی مبارکباد

 وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے بذریعہ ٹوئٹر مسلمانوں کو ایک ویڈیو پیغام دیا اور کہا کہ میری اور میری اہلیہ کی طرف سے بابرکت اور پرامن رمضان مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ عالمگیر وبا کورونا کے باعث امسال مسلم کمیونٹی ماہ رمضان کا اہتمام گھروں پر کریں۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ اس ماہ میں مسلمان عبادت کا احترام کرتے ہیں اور پورے دن روزہ رکھ کر شام میں افطار کرتے ہیں، یہ وقت مسلمانوں کو  ایک دوسرے سے ہمدردی، بھائی چارگی اور خدمات کے اسلامی جذبے سے سر شار کرتا ہے  اور ہم  اسلامی اقدار کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں۔

https://publish.twitter.com/?query=https%3A%2F%2Ftwitter.com%2FJustinTrudeau%2Fstatus%2F1253451980090994688&widget=Tweet

جسٹن ٹروڈو نے کہا میں جانتا ہوں اس سال کا رمضان سب کے لیے پہلے سے مختلف ہو گا لیکن مسلم کمیونٹی نے کینیڈا کو ہمیشہ بہتر اور مضبوط بنایا ہے، اس لیے ہم اپنے رضاکاروں کے ذریعے پوری کوشش کریں گے کہ سب کی اشیاء ضروریہ کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی نے کینیڈا کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب ہمیں اس موقع پر ان کے لیے اپنی خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ ہم یہاں کی مسلم کمیونٹی اور کینیڈا کے لیے اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور رمضان المبارک کی آمد پر بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور کینیڈا سمیت آج پہلا روزہ ہے۔

مزید پڑھیں:  شمارہ نمبر 1734 ۔ 22 اگست 2019