ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر انتقال کر گئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر 63 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

عبدالقادر کے داماد کرکٹر عمر اکمل کے بھائی کامران اکمل نے عبدالقادر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سابق کرکٹر عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔

عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 236 اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔

عبدالقادر پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ورلڈکپ: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

Leave a Reply