پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

چین کے نائب صدر وانگ کشان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

چین کے نائب صدر وانگ کشان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں ائیر پورٹ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے ان کا استقبال کیا۔
چینی نائب صدر کے اعزاز میں ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے معزز مہمان کو اعلی ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا۔

وانگ کشان نے اسلام آباد میں فرینڈز آف سلک روڈ سیمینار میں بھی شرکت کی۔

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
بعد ازاں چین کے نائب صدر ایوان وزیراعظم پہنچے جہاں وزیراعظم نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

پاکستان اور چین نے معاشی، تیکنیکی امور اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی نے فلسطین کا معاملہ مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ قرار دے دیا