پاکستان میں پی آئی اے کا طیارہ ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ، 57 افراد جاں بحق

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اب تک 57 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی۔ طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے7 ارکان سوار تھے۔

طیارہ لینڈنگ سے چند سیکنڈ پہلے گر کر تباہ ہوا ، پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کا رابطہ لینڈنگ سے ایک منٹ پہلے ٹوٹا، جہاز ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن کی آبادی پر گرا، عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے میں آگ لگی ہوئی تھی اور انجن سے شعلے نکل رہے تھے، پائلٹ نے ڈولتے طیارے کو اوپر اٹھانے کی کوشش بھی کی لیکن درمیان میں ایک چار منزلہ عمارت آگئی، جس سے طیارے کا پچھلا حصہ بلند عمارت سے ٹکرایا تو جہاز کا زور ٹوٹا اور وہ مکانوں پر آگرا۔

طیارے میں سوار مسافروں کے نام
مزید پڑھیں:  آصف زرداری سمیت کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جائیں: وزیراعظم کی ہدایت