پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےدنیا کے 180 ممالک میں کرپشن سےمتعلق سال 2019 کی رپورٹ جاری کردی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، 2018کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کااسکور  33 تھا جو 2019 میں خراب ہوکر 32 پر آگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 10 برس میں یہ پہلی بارہے کہ کرپشن سےمتعلق انڈیکس میں پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے گیا ہے، زیادہ کرپشن والے ممالک میں پاکستان کا درجہ 117 سے بڑھ کر 120 ہوگیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔

مزید پڑھیں:  چوہدری رشید کا نئے عیسوی سال 2018کی آمد کے موقع پر تہنیتی پیغام