پاکستان کے اسلام آباد ائیرپورٹ سے چین اسمگل کی جانے والی لڑکیوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پاکستان کے اسلام آباد ائیرپورٹ سے چین اسمگل کی جانے والی لڑکیوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ کی جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکومت کے تحقیقاتی ادارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک زبردست کارروائی کرتے ہوئے چینی اور پاکستانی جوڑوں کو گرفتار کرلیا

ادارے کے بیان کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں نے خود کو شادی شدہ ظاہر کرکے چین جا رہے تھے۔ 

گرفتار کیے جانے والے چینی باشندے پاکستان سے خواتین کو اسمگل کرکے چین لے جانا چاھتے تھے۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں 2 چین لڑکے اور 3 پاکستانی لڑکیاں شامل ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ افراد اعضا کی خرید و فروخت کا گھناونا کاروبار کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چینی باشندے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ان سے جسم فروشی کا دھندا کرواتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت ایسے چائنیز گروپس کے خلاف انٹیلی جنس اداروں کی مختلف کارروائیاں جاری ہیں جس میں کئی چینی باشندوں کو اب تک گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کو این آراو نہیں دیں گے: مولانا فضل الرحمان