پشتون تہذیب کو زندہ رکھنے کیلئے پشتون لیڈران کی بیٹھک

کیلگری (نیوز ڈیسک) 16 نومبر بروز ہفتہ کیلگری پختون ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی آف کیلگری اور البرٹا مین نیٹ ورک کے اشتراک سے ’’ہجرا نائیٹ‘‘کا اہتمام کیا جس میں شہر بھر میں مقیم پشتون لیڈران نے شرکت کی۔ اس بیٹھک کا مقصد دیارغیر میں پشتون تہذیب و تمدن روایات اور اخلاقیات کو کس طرح زندہ رکھا جاسکتا ہے اس میں حائل رکاوٹوں کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے بحیثیت کمیونٹی لیڈران اس کام میں ان لوگوں کا کیا کردار ہونا چاہئے جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی اور رائے لی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر قدوس قریشی کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی آنے والے
تمام معززین شہر کی تواضع کیلگری پختون ایسوسی ایشن کے صدر گل خان کے تیارکردہ روایتی مزے دار کھانوں سے کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پی سی اے کیلگری کی یوم آزادی کے موقع پر یادگار تقریب

Leave a Reply