پی سی اے الیکشن 2019 نومنتخب ایگزیکٹوز نے حلف اٹھالیا

حلف کی پروقار تقریب پاکستان ہائوس میں منعقد ہوئی، پاکستان سے آئے پی ٹی آئی کے ایم این اے ریاض فتیانہ ، علاقہ ایم ایل اے الیکشن کمیٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کی شرکت، پاکستان پوسٹ نے سارا پروگرام لائیو پیش کیا۔ زبردست پذیرائی کیلگری (نیوز ڈیسک) 27 جولائی بروز ہفتہ پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کیلگری انتخابات برائے 2019-2021 میں کامیاب ہونے والے ایگزیکٹوز کی تقریب حلف برداری پاکستان ہائوس واقع ویسٹ ونڈز ڈرائیو نارتھ ایسٹ کیلگری میں منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ کے علاوہ علاقہ کے ایم ایل اے ، PCA الیکشن کمیٹی کے تمام اراکین اور دیگر پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محترم محمد قیصر نے نومنتخب اراکین سے ایک ایک کرکے حلف لیا۔ کامیاب اور حلف لینے والوں میں احمر ندیم میمن (صدر) ، حفیظ ملک (نائب صدر)، انصار قریشی (سیکرٹری جنرل) ، ’’غیر موجود‘‘ثناء جہانگیر (نائب سیکرٹری جنرل) شہناز منیر (فائنانس سیکرٹری)، محمد نسیم (سوشل ڈائریکٹر) ، فاخر عباس (یوتھ ڈائریکٹر)عطاء الٰہی (پی آر ڈائریکٹر) کے نام شامل ہیں۔ PCA کے سابق صدر محمد اعظم کاہلوں نے اس موقع پر نئی آنے والی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے الیکشن کمیٹی کی ہدایات کے مطابق PCA کی تمام تر ذمہ داریاں آنے والی نئی ٹیم کے کپتان احمر ندیم میمن کے سپرد کیں اور انکی کامیابی کے لئے دعاگو ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان سے آئے مہمان ایم این اے ریاض فتیانہ ، ایم ایل اے و دیگر لوگوں نے مبارکباد پیش کیں اور انکی کامیابی کے لئے دعاگو ہوئے۔ ٹیم نواب کے کپتان حسن نواب نے بھی آنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں آئندہ ٹرینور میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلوایا اور دھیمے  لہجے میں الیکشن سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا لیکن کمیونٹی کے بہتر مفاد میں اپنے تحفظات کو لوپروفائل پر رکھا اور طویل مشاورتوں کے بعد ری کائونٹنگ سے متعلق اپنی درخواست واپس لے لی جسے لوگوں نے خوب سراہا اور ذمہ دار تالیاں بجا کر ان کا شکریہ ادا کیا اور انکی حوصلہ افزائی بھی کی۔ ادارہ پاکستان پوسٹ نے اس سارے پروگرام کو لائیو اسٹریمنگ کیا جسے عوامی حلقوں میں خوب پسند کیا گیا اور ہزاروں لوگوں نے گھر بیٹھے حلف برداری کی اس تقریب کو لائیو واچ کیا۔ ادارہ پاکستان پوسٹ اپنے تمام سوشل میڈیا دوستوں کا ہماری اس کاوش کو پسند کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے افغان مسئلے کے حل کے لیے امریکہ کو اہم ترین مشورہ دیدیا