پی سی اے کیلگری کی یوم آزادی کے موقع پر یادگار تقریب

ممبر پارلیمنٹ درشن کانگ، ایم ایل اے اور منسٹر عرفان صابر ، پولیس نائب چیف ، ایم ایل اے رک میکاور، ایم ایل اے لیلیٰ شیرون اور ڈاکٹر نوید امام

کیلگری (نیوز ڈیسک) 12 اگست بروز اتوار پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کیلگری نے پاکستان کا 71 واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور شاندار انداز میں منایا۔ اس پروقار تقریب کا اہتمام نارتھ ایسٹ کے معروف پولیش کلچرل سینٹر میں ہوا۔ جس میں سیاسی ، سماجی، مذہبی و ادبی لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایم پی درشن کانگ، ایم ایل اے و منسٹر عرفان صابر، ایم ایل اے رک میکاور ، ایم ایل اے لیلیٰ شیرون، پولیس نائب چیف روجر شیفن کے علاوہ دیگر نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ PCA کے ایگزیکٹو قریشی نے نظامت کے فرائض انتہائی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ انجام دئیے۔ PCA کے صدر اعظم کاہلوں نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور مختصراً پاکستان کی تاریخ اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز سے محبت پر مختصر بات چیت کی اور سب کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے اپنی بات چیت میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کیں اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔ PCA کے صدر اعظم کاہلوں نے تمام اسپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے امسال پہلی بار آنے والے تمام مہمانوں کا داخلہ مکمل طور پر مفت میں تھا نہ صرف داخلہ بلکہ کھانا بھی مفت میں مہیا کیا گیا۔ PCA کی اس خوبصورت کاوش کو کمیونٹی کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ PCA نے اپنی رضاکاروں کی ہمت افزائی کے لئے تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ پروگرام کا آخری حصہ انٹرٹینمنٹ کے لئے مختص تھا۔ جمال راجہ ، وانیہ جبران اور پاکستان سے خصوصی طور پر تشریف لانے والی گلوکارہ فروا خان نے شاندار پرفارمنس پیش کیں جس پر شائقین نے دل کھول کر تعریف کی اور دیر تک تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کمیونٹی کی بچیوں و بچوں نے مختلف عنوانات پر شو پیش کئے جسے لوگوں نے خوب پسند کیا۔ پروگرام کے درمیان میں کھانے کا وقفہ دیا گیا۔ جس میں لوگ مقامی ریسٹورنٹ کی تیار کردہ مزے دار ڈشوں سے لطف اندوز ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کیلگری اسپورٹس لیگ تقسیم انعامات کی تقریب