پی ٹی آئی کے ایم این اے ریاض فتیانہ کی کیلگری آمد

حاجی خورشید عالم کے مہمان کا پرتپاک استقبال
کیلگری (نیوز ڈیسک) 27 جولائی بروز ہفتہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے ایم این اے ریاض فتیانہ ایڈمنٹن سے اپنے دیرینہ دوستوں طارق چوہدری و دیگر کے ہمراہ کیلگری تشریف لائے۔ ان کی کیلگری آمد پر PTI کینیڈا کے رہنما حاجی خورشید عالم نے اپنے صاحبزادوں اور دیگر دوستوں ذوار چیمہ، اقبال چیمہ، ضیاء چیمہ ، طارق خان، اظہر ہنجرا، جھنگ بہادر سدھو، رانا سطوت و دیگر کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پرتپاک استقبال کیا اور انکی خوب آئو بھگت کی۔ شہری کیلگری میں پی ٹی آئی کے ہمدرد و کارکنان نے اپنے رہنما کے اعزاز میں دعوتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا۔ ایم این اے ریاض فتیانہ نے پاکستان ہائوس میں تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے انہیں ایک یادداشت پیش کی جس کا مقصد کیلگری میں پاکستان قونصلیٹ کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی دو انتہائی مہذب شخصیات حاجی خورشید عالم اور بردار طاہر علوی نے حکومت پاکستان کو یقین دلوایا کہ اگر حکومت پاکستان کیلگری میں قونصلیٹ آفس کھولنے کے لئے تیار ہوجاتی ہے تو یہ دونوں شخصیات دو سالوں تک اس کے تمام اخراجات اپنی جیبوں سے دینے کے لئے تیار ہیں جس کے جواب میں پاکستانی کمیونٹی نے پرجوش انداز میں انکا شکریہ ادا کیا اور انکے اس پلان میں اپنی اپنی حیثیت کے مطابق حصہ ڈالنے کا یقین دلایا۔ ریاض فتیانہ نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان واپس جا کر اس اسائنمنٹ پر دل و جان سے کام کرینگے اور انشاء اللہ جلد ہی کیلگری میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خوش خبری سننے کو ملے گی۔ جس کے جواب میں ہال میں موجود لوگوں نے انکا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں ریاض فتیانہ کے کیلگری میں قیام کے دوران انکے دوستوں نے صوبہ البرٹا کے مختلف تفریحی مقامات کی سیر بھی کرائی۔ ریاض فتیانہ نے کیلگری میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور بعد میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ایڈمنٹن کے لئے روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  البرٹا اور اردگرد کے رہنے والوں کے لیے آگ کے دھوئیں کے باعث خطرہ