چین کے نائب صدر وانگ کشان 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے نائب صدر وانگ کشان دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی نائب صدر چائنا کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے کلیدی رکن ہیں، اُن کے دورے کا مقصد پاک چین اعلیٰ سطح تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وانگ کشان کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ نومبر 2018 اور حالیہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیراعظم کی شرکت سے اعلیٰ سطح تبادلوں میں تیزی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بریکنگ نیوز: اقوام متحدہ کے بعد کینیڈا میدان میں آ گیا ۔۔۔ کشمیر کی صورت حال اور مودی سرکار کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کر دیا