ڈاکٹر نوید امام سید کی والدہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں

کیلگری (نیوز ڈیسک) کیلگری میں مقیم معروف سیاستدان ڈاکٹر نوید امام سید کی والدہ جو کہ پاکستان میں مقیم تھیں گزشتہ ہفتہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی شہر میں ادا کی گئی جس میں ڈاکٹر نوید امام کے رشتہ داروں اور چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کیلگری شہر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے فخر پاکستان
ڈاکٹر نوید امام سید کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے اور تمام لواحقین کے صبر کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی ہیں۔ ادارہ پاکستان پوسٹ بھی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لئے دعاگو ہے۔

مزید پڑھیں:  سید حسنین کیلگری وائیلڈ روز انٹرنیشنل کلب کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب