کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے PCA کی پروقار تقریب

کیلگری (نیوز ڈیسک) 4 فروری بروز منگل پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کیلگری نے پاکستان ہائوس واقع نارتھ ایسٹ میں کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر ڈے کا انعقاد کیا جس میں محب وطن پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی شرکت، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مقررین PCA کے صدر احمر ندیم میمن، PCA کے نائب صدر حفیظ ملک ، سیکرٹری جنرل انصار قریشی ، کمیونٹی لیڈر رانا سطوت، PTI کے رہنما امتیاز احمد فاروق احمد اور الیاس محمد نے اپنی تقاریر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیت پاکستان کشمیریوں کی آزادی اور حقوق کے حصول کے لئے جاری جنگ میں کشمیری قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی ساری قوم انکے ساتھ ہے۔ اس موقع پر PCA کی جانب سے ہر سال 5 فروری کا دن کشمیر ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے PCA کی جانب سے قرارداد بھی پیش کی گئی جسے ہال میں موجود تمام لوگوں نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان ، کشمیر اور کشمیر و پاکستانی قوم کے لئے دعا کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع روایتی سموسہ، جلیبی اور چائے سے کی گئی اور گروپ فوٹوز بھی بنوائے گئے۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم کیلگری کے زیر اہتمام امدادی پروگرام کا انعقاد