کورونا وائرس سےاحتیاط برتنے کے باوجود کینیڈا میں بڑی تعداد میں اموات کا اندیشہ، حکام نے خبردار کر دیا

کیلگری (ویب ڈیسک) کینیڈین حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے چند ماہ میں بڑی تعداد میں افراد جاں بحق ہو سکتے ہیں-

تفصیلات کے مطابق کینیڈین پبلک ہیلتھ حکام نے خبردار کیا ہے کہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس سے احتیاط برتیں اور حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں کیونکہ ایسا کرنے کے باوجود بھی 44,000 اموات ہو سکتی ہیں اور اگر لوگوں نے لاپرواہی کی اس تعداد میں اضافے کا اندیشہ بھی موجود ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امید ظاہر کی ہے کہ عوام گھروں میں رہتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھنے سمیت تمام احکامات پر سختی سے عمل کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستانی نڑاد کمیونٹی کے علاقوں میں اس وبا کے پھیلنے کے بارے میں عوام سے بار بار اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور صفائی اور سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

مزید پڑھیں:  پرنس کریم آغا خان 9مئی کو کیلگری آئیں گے