کیوبک سٹی مسجد میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونیوالوں کی دوسری برسی

اکرم جمعہ مسجد میں منعقد ہونے والی تقریب میں گورنمنٹ آفیشلز ، مسلم و نون مسلم تنظیموں کے سربراہان و کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

کیلگری (نیوز ڈیسک) 29جنوری بروز منگل کیلگری میں مقیم مسلم کمیونٹی نے مسلم کونسل آف کیلگری کے اشتراک سے 29 جنوری 2017 کیوبک سٹی مسجد میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا۔ جس کے نتیجے میں 6 نمازیوں کی شہادت رونما ہوئی۔ ان کی دوسری برسی منائی گئی۔ جس میں وفاقی ، صوبائی ، پولیس اور دیگر تنظیموں نے نمائندگان کے علاوہ مسلم و غیر مسلم لوگوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آ غاز ایم سی سی کے امام جمال حمود نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد انہوں نے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت کینیڈا کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور دہشت گردی کی سخت الفاظوں میں خدمت کی ان کے بعد ایم سی سی کے چیئرمین برادر حاجر صوبائی حکومت کے نمائندگان سماجی شخصیت صائمہ جمال نے بھی مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا اور تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر مجھے یہ ذمہ داری سونپی ہے: مولانا فضل الرحمان