ہالینڈ میں پچاس سالوں سے مقیم مسز حامد کے ماموں جان معروف حاجی محبوب عالم سہروردی انتقال کر گئے

کیلگری (نیوز ڈیسک)کیلگری شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت مسز حامد چوہدری کے ماموں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ اناللہ و اناالہ راجعون، تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں مقیم مسز حامد چوہدری کے ماموں جان المعروف حاجی محبوب عالم سہروردی ہالینڈ کے یک مقامی ہسپتال میں انتقال فرماگئے۔ ان کی تجہیز و تکفین مقامی مسجد اور قبرستان میں ہوئی جس میں انکے اہل خانہ اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کینیڈا کے شہر کیلگری میں مقیم انکے رشتہ داروں بشمول مسٹر اور مسز حامد چوہدری نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے اور تمام لواحقین کے لئے اپنے رب کے حضور صبر و ہمت کے لئے دعائیں کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ناروے میں قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت آزادی اظہار رائے کا بے ہودہ استعمال ہے، نجیب بٹ UNOنوٹس لے ناروے ، ہالینڈ اور ڈنمارک توہین رسالت و توہین خدا وند کے گڑھ بن چکے ہیں، چوہدری اصغر علی