ہفتہ روزہ اُردو اخبار پاکستان پوسٹ کے روح رواں غلام مصطفیٰ نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا

کیلگری شہر کے سینیٹر امام جمال حمود ، البرٹا کی منسٹر لیلیٰ آہیر ، ایم ایل اے محمد یٰسین ، دوندر طور ، مکی ایمری اور عرفان صابر کی شرکت
کیلگری (نیوز ڈیسک) 26جنوری بروز اتوار ویسٹ کینیڈا میں پہلے اردو اخبار پاکستان پوسٹ کے بانی و ایڈیٹر غلام مصطفیٰ نے ویسٹ کینیڈا میں سب سے پہلے ویژن لائیو اسٹوڈیو کا قیام عمل میں لاکر ایک اور سنگ میل طے کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ کینیڈا میں پہلے لائیو اسٹوڈیو ’’ویژن‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیلگری شہر کے سینیٹر امام جمال حمود، البرٹا کی منسٹر لیلیٰ آہیر ، ایم ایل اے محمد یٰسین ، مکی ایمری اور دوندر طور نے کیا ان کے علاوہ دیگر معززین شہر نے بھی اچھی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں ادارہ پاکستان پوسٹ کے روح رواں غلام مصطفیٰ کی جانب سے پاکستان کی مادری زبان اردو کو ویسٹ کینیڈا میں زندہ رکھنے اور اسکی ترویج کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور 18 سالوں کے بعد جدید دور کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کا ارادہ اور عملی طور پر اس پر عمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ویژن لائیو اسٹوڈیو کے ساتھ اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر کینیڈا میں ہیومن رائٹس کے پاکستانی و افغانی نژاد نمائندگان نے 18 سالوں سے ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کے ایجنڈے کے مطابق کام کرنے پر ادارہ پاکستان پوسٹ کے روح رواں غلام مصطفیٰ کو تعارفی سند پیش کی۔ جس کے لئے ادارہ ہیومن رائٹس انٹرنیشنل ، کینیڈا میں انکے نمائندگان عمیر خان، اور ممتاز خان کا دل کی اتہہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر ہال میں موجود لوگوں نے مہمان خصوصی کے ہمراہ تصاویر بنائیں۔ اس موقع پر معروف عالمہ مسز حامد چوہدری نے ویژن لائیو اسٹوڈیو کی کامیابی و ترقی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع ہوات کے روایتی پلائو سے کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ایرا کے کیس بنانے ہيں تو مشرف پر بھی بنائيں، شاہد خاقان عباسی