۔PCACکے صدر کا PCAEکے نومنتخب صدر سلمان نصیر سے ٹیلیفونک رابطہ شاندار کامیابی پر مبارکباد کا پیغام، دونوں شہروں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

کیلگری (نیوز ڈیسک) پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کیلگری کے صدر اعظم کاہلوں نے پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن ایڈمنٹن کے نومنتخب صدر سلمان نصیر اور انکی ٹیم کو شاندار کامیابی پر دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ گزشتہ اتوار PCA ایڈمنٹن میں ہونے والے تاریخی انتخابات اور اس میں تاریخی جیت سے ہمکنار ہونے والی پروفیشنلز یونائیٹڈ ٹیم ایک انتہائی پڑھی لکھی ، اینرجیٹک اور نوجوانوں پر مشتمل ٹیم ہے اور ملک پاکستان و کمیونٹی کے لئے ان کے خیالات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار PCACکے صدر اعظم کاہلوں نے نمائندہ پاکستان پوسٹ غلام مصطفیٰ کے ساتھ فون پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ PCAEکے نومنتخب صدر سلمان نصیر کے ساتھ انہوں نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ٹیم یونائیٹڈ کی شاندار و تاریخی کامیابی پر انہوں نے مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ ماضی کی طرح آئندہ بھی PCAC دونوں شہروں میں ملک پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے بہتر مفادات میں مل جل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سلمان نصیر نے اعظم کاہلوں کے خیالات کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ PCAEاور PCACکے مقاصد یکجا ہیں۔ انشاء اللہ ماضی کی طرح باہمی اتفاق اور محبتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  messages by the President and the Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan on Labour Day (May 1, 2018)