PCAکیلگری23مارچ کے شاندار پروگرام کا انعقاد

PCA اردو کلاس سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں اسناد کی تقسیم، بہترین رضاکاروں اور میڈیا سے وابسطہ لوگوں میں بھی تعریفی اسناد دی گئیں، محسن شوکت علی کی شاندار پرفارمنس

کیلگری (نیوز ڈیسک) 23 مارچ بروز ہفتہ پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کیلگری نے یوم پاکستان (23 مارچ) شایان شان انداز میں منایا جس میں سیاسی ، سماجی و دیگر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرد، عورتوں اور بچوں نے رنگ برنگے کپڑے زیب تن کئے شرکت کرکے تقریب میں رنگ بھرے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض PCA کے سیکرٹری جنرل انصار قریشی نے انتہائی مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ ادا کئے۔ پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا اور نیوزی لینڈ میں رونما ہونے والے حادثے میں شہید ہونے والے لوگوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔ انجینئر خرم توحید نے پاکستان کی تاریخ سے متعلق کوئین شو انتہائی مہارت اور مزاحیہ انداز میں پیش کیا جسے لوگوں نے خوب سراہا اور صحیح جوابات دینے والوں میں اسپانسرز کی جانب سے نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔پی سی اے کے صدر اعظم کاہلوں نے آنے والے تمام معززین کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کی تاریخ میں 23 مارچ کی اہمیت پر بات چیت کی اور پنڈال میں موجود تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے 23 مارچ کے اس سالانہ پروگرام کے اسپانسرز اور میڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ ان لوگوں کی مدد کے بغیر اس قسم کے پروگرام کرنا آسان نہیں۔مزید برآں PCA کی جانب سے تمام اسپانسرز، میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور اردو کلاس کے طلبہ و طلبات میں اسناد تقسیم کیں۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان کے معروف گائیک محسن شوکت علی نے موقع کی مناسبت سے ملی نغمے پیش کئے جسے لوگوں نے خوب سراہا۔ شرکاء نے PCA کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس سالانہ ایونٹ کو خوب سراہا۔موثر امیدوار قرار دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ انکی پارٹی کے لئے باہر نکلیں اور اسے کامیاب کرنے کے لئے ہرممکن کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس صوبے کے تمام تر مسائل کے حل اور اس کی ترقی کے لئے انکے پاس تمام تر فارمولے موجود ہیں۔ انکی ٹیم انتہائی تجربہ کار اور توانائی سے بھرپور ہے۔ گل خان نے بھی اس موقع پر کمپین آفس میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا دن دور نہیں ہمارے لئے ایک ایک مثبت قیمتی ہے ہمیں اپنے بہترین ٹیم ورک اور اسپرٹ کے ساتھ صرف اور صرف کامیابی کے حصول کو فوکس ررکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کامیابی لبرل کا مقدر ہوگی۔ انہوں نے بھی لبرل لوگوں سے لبرل کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:  کرکٹ ورلڈ کپ2019: انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی